ملتان (صفدربخاری سے) میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سمیرا صدیق ایڈووکیٹ وکلاء برادری کے لئیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں جونئیر وکلاء کو ساتھ لے کر چلتی ہیں اور انکی رہنمائی کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ان کو ایوارڈ دینے کے موقع پر کیا انھوں نے کہا سمیرا صدیق شاعری میں بھی اپنا مقام رکھتی ہیں سنیر اور جونئیر کا ادب احترام اچھی طرح جانتی ہیں اس موقع پر سمیرا صدیق نے کہا کہ آئندہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن لڑوں گی اور وکلاء برادری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے تاریخی کام کروں گی انھوں نے کہا کہ میرے اعزاز میں تقریب منعقد کرنا اور مجھے ایوارڈ دینا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے جیسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی اورپہلے سے بڑھ کر وکلاء کا ساتھ دوں گی اور انکےحققوق لیے بھرپور اقدامات کروں گی انکے لیے مثالی کردار ادا کروں گی