مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران حکومت کا خاتمہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 1 January 2022 کو شائع کیا.
کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔نئے پاکستان میں ہرسال گزشتہ سال سے مہنگا ثابت ہوا اورپھرکہتے ہیں کہ پچھلی حکومتیں نااہل تھیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 2021 خوش حالی کا سال ہوگا اب 2022 آگیا خوشحالی کا دعویٰ کہاں گیا۔بلاول بھٹوزرداری نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 509
Visit Yesterday : 497
This Month : 1542
This Year : 65261
Total Visit : 170249
Hits Today : 4517
Total Hits : 886593
Who's Online : 8





















