ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان میں عالمی یوم پیرامیڈکس کے موقع پرایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا تقریب کی صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرنذیر ہراج نے کی جبکہ سابق ممبرقومی اسمبلی پاکستان شیخ طارق رشید،سابق صوبائی وزیرحاجی احسان الدین قریشی ،چیئرمین ملک یوسف ،جمعیت علمائے پاکستان کے صدر حافظ ظفرقریشی مہمان خصوصی تھے تقریب میں صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شہبازشریف ہسپتال ملتان ملک عمران یوسف ،جنرل سیکرٹری شیخ بلال قریشی ،کلیم قریشی ،مہرمحمدالیاس ،ملک نعمان مشتاق ،مصطفی انصاری ،نواز انصاری ، شبرصدیقی ،راو ¿ محمدیوسف ، محمدوقاص ، عبدالقادر، عبدالواحددورانی، محمدعارف ، طارق گجر،حافظ عبدالرحمن ،شیخ معین اسلم ،رانا معین سمیت ودیگرملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ممبرقومی اسمبلی پاکستان شیخ طارق رشید،سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ پیرامیڈکس ہسپتالوں میں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں انکے بغیر کسی صورت ہسپتال نہیں چل سکتے ڈاکٹرز اورنرسسز کیساتھ پیرامیڈکس بھی قوم کے مسیحا ہیں انہوں نے کہا کہ پیرا میڈکس کے تمام مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر ضرور بات کریں گے اور پیرامیڈکس کو درپیش مسائل فوری طورپر پرحل کیے جائیں گے میڈیکل سپریٹنڈنٹ شہبازشریف ہسپتال ڈاکٹر نذیر ہراج نے کہا ہے کہ پیرامیڈکس ہمارے ادارے کی ریڈھ کی ہڈی ہیں انکی خدمات سے آگاہ ہیں انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک عمران یوسف نے معزز مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈکس نے ہر موقع پر ملک و قوم کے لیے قربانیاں دیں ہیں لیکن حکومت کی جانب سے پیرامیڈکس کو یکسر نظر انداز کیاگیا ہے انہوں نے حکومت پنجاب سے پیرا میڈکس کے عالمی دن کے موقع پر بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیرامیڈکس کی خدمات کے اعتراف میں انکو درپیش سروس سٹرکچر،ٹائم سکیل پرموشن ،اپ گریڈیشن ،لیوانکیشمنٹ سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں اور پیرامیڈکس کی احساس محرومی کو ختم کیاجائے انہوں نے کہا کہ حکومت محکمہ صحت کو پرائیویٹائزکرنے سے باز رہے اور ملازمین کا معاشی قتل بندکرے عوام کو صحت کی بنیادی سہولت انکی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے محکمہ صحت کو پرائیویٹ کرکے حکومت عوام کو انکے بنیادی حق سے محروم کرنا چاہتی ہے جو کہ سراسرزیادتی ہے تقریب میں عالمی یوم پیرا میڈکس کے موقع پر کیک بھی کاٹاگیاآخرمیں ملکی ترقی و قومی سلامتی کے لیے کرونا میں شہید ہونے والے پیرامیڈکس شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔