بزم یاران سی ٹی سیشن 86-1985 ملتان میں 60 سے زیادہ اساتذہ کا اجتماع”مقررین کا خطاب
ملتان: کم و بیش اڑتیس سال بعد “ایلومنائی” کے احباب کا اپنے کالج میں عظیم اجتماع مادیت پرستی کے دور میں الفت و چاہت کی شاندار مثال ہے۔ دوستوں کی رفاقت کا یہ انداز قابل ستائش ہے۔ مادرعلمی کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے چھ اضلاع سے بزرگ خاص طور پر تشریف لائے اور اپنے شاندار ماضی کو دوبارہ دیکھ کر طمانیت محسوس کی۔ اساتذہ کرام کے تذکرے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دوستی ایک لازوال نعمت ہے اور دوستوں کا یہ گروپ اسکی زندہ و درخشندہ مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار “بزم یاران سی ٹی سیشن 86-1985 ملتان کے 60 سے زیادہ اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مہر مختار حسین چاون (صاحب صدر) اور مہمان خاص ڈاکٹر محمد اعظم رانا ریجنل ڈائریکٹر پروگرامز قائد اکیڈمی جنوبی پنجاب نے سابق گورنمنٹ ان پری سروس ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج (قائد اکیڈمی) بوسن روڈ کے کانفرنس ہال میں کیا۔ دیگر مہمانان خصوصی میں پروفیسر پیر خواجہ محمد زبیر نقشبندی، پروفیسر ظفر اقبال، ڈاکٹر طارق چوہدری شامل ہیں۔ میزبانان تقریب آرگنائزر راجا کوثر سعیدی، نجم الحسن چاون، امین کھوکھر، محمد ذاکر، اسحاق بھٹی، عبدالرشید چغتائی، شفیق رانا، راجا طارق محمود، محمد فاروق اظہر تھے۔ ریٹائر ہونے والے دس دوستوں میں شریف بھٹی، امجد ملک، فلک شیر ڈاہا، محمد منیر، محمد عارف، محمد سلیم، جاوید اقبال، مہر اسلم سنپال، امین کھوکھر اور محمد ارشد شاہد اور دیگر مہمانان گرامی کو سندھی ٹوپی، ملتانی اجرک، کتب اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس یاد گار علمی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔ بعدازاں ایک مارکی میں ظہرانے کا شاندار اہتمام تھا۔ قبل ازیں مہمانوں کی تواضح “ہائی ٹی” کے ساتھ کی گئی۔ مرحوم اساتذہ و دوستوں کے لیے خواجہ محمد زبیر نقشبندی نے خصوصی دعا کرائی۔






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1378
Total Hits : 830175
Who's Online : 5




















