صدر تحصیل پریس کلب علی پور سید ہدایت علی رضوی کی سربراہی میں صحافیوں کے وفد کی ڈی سی مظفرگڑھ قرت العین سے ملاقات ، علی پور کے اہم مسائل بارے آگاہ کیا گیا
علی پور ( بیوروچیف ) تحصیل پریس کلب علی پور کے وفد کی ڈی سی مظفرگڑھ قرت العین سے ملاقات ، علی پور کے اہم مسائل بارے آگاہ کیا گیا، علی پور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ترجیحات ہے ڈی سی مظفرگڑھ کی صحافیوں کو یقین دہانی تفصیلات کے مطابق صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ علی پور سید ہدایت علی رضوی اور جنرل سیکرٹری رانا محمد عمران سعیدی کی سربراہی میں صحافیوں کے وفد جن میں سابق صدر تحصیل پریس کلب رانا ہارون الرشید ، سابق جنرل سیکرٹری رانا تحسین ، سابق جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان مہیسر ، سینئر صحافی حسن رضا کھوکھر ، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا تحصیل پریس کلب علی پور ملک سجاد ، سینئیر صحافی محمد عاصم جہانگیر سابق جنرل سیکرٹری میاں خورشید احمد مرکنڈ کی جانب سے علی پور کے مسائل کے حوالے سے میٹنگ ہال ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ گڑھ قرت العین، اے ڈی سی جی ملک محمد یوسف چھینہ اور اے ڈی سی آر عوید ارشاد سے میٹنگ کی گئی ، میٹنگ میں صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ علی پور سید ہدایت علی رضوی نے علی پور شہر میں تجاوزات کے خاتمہ ، صفائی ستھرائی ، سیوریج کی بحالی ، شہر بھر میں غیر قانونی اڈے جات بارے ڈی سی صاحبہ کو آگاہ کیا ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو انجمن تاجران رانا ہارون الرشید نے علی پور میں اٹھارہ سے زائد اشتعمال مواضع جات میں بڑھتے مسائل بارے آگاہ کیا جن میں قبضہ مافیا اور پٹواریوں کی ملی بھگت بارے آگاہ کیا گیا، تمام مسائل کی نشان دہی پر ڈی سی مظفرگڑھ قرت العین نے اے ڈی سی جی آر عوید ارشاد صاحب کو ان مسائل کے حل کے لئے علی پور کا وزٹ کر کے تمام مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے گئے ،ڈی سی مظفرگڑھ قرت العین کی جانب سے علی پور میں سیوریج کا منصوبہ کی منظور ی اور علی پور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور علی پور کے سفید انار کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اس موقع پر صحافیوں کے وفد کی جانب سے ڈی سی مظفرگڑھ کی علی پور کے لئے کاوشوں اور اچھے اقدامات پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا، ڈی سی مظفرگڑھ نے علی پور کے مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1382
Total Hits : 830179
Who's Online : 5




















