نئے سال پرپٹرول بم گرانے سے بہترتھا عمران نیازی استعفی دیتے،شہبازشریف
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ نئے سال پرپٹرول بم گرانے سے بہترتھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے۔مسلم لیگ (ن) کے صدراوراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پراشیاءسستی کرتی ہیں عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے۔ عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کونہ دیں۔ عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہوجائیں۔نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے بچانے کے لئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال قوم کو مہنگائی، بدانتظامی، معاشی بربادی، بھوک، بیماری، ظلم و ناانصافی کے عذابوں سے نجات کی شروعات کا سال بن جائے۔




































Visit Today : 493
Visit Yesterday : 497
This Month : 1526
This Year : 65245
Total Visit : 170233
Hits Today : 4392
Total Hits : 886468
Who's Online : 7





















