کھیل جسم کو تندرست و توانا رکھتے ہیں ،، بہترین جسم و دماغ کے لیے کھیلوں کے مقابلے انتہائی ضروری ہیں: انجینئر عبد اللہ قیوم راؤ
ملتان: کھیل سے انسان میں اعتماد اور شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے اس کے لیے کھلیوں کے میدان بھی آباد کرنے ہوں گے کھیل جسم کو تندرست و توانا رکھتے ہیں بہترین جسم و دماغ کے لیے کھیلوں کے مقابلے انتہائی ضروری ہیں۔ان خیالات کااظہار انجینئر عبد اللہ قیوم راؤ ٹکٹ ہو لڈر ایم پی اے پی پی221 سا بق چیئر مین وزیر اعلیٰ پنجاب کمیلپنٹ سیل مرکزی صدر راجپوت فیڈریشن یوتھ نے ایشین اکیڈمی پاکستان اینڈ فاونڈیشن کے زیراہتمام ڈی ایچ اے ملتان سپورٹس کیمپلکیس میں خواتین کے دن کے حوالے سے وومن کرکٹ میچ کے اختتام پر بطور مہمان خصوصی تقسیم انعا مات کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر آرگنائزر شبا نہ عدنان نے کہا ایشین اکیڈمی لڑکیوں کو کھیلوں کی تمام سہولیات فراہم کرتا رہے گا تاکہ لڑکیوں کی صلاحیتوں کو اُجا گر کیا جاسکے اب خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں اپنا بھر پوُر کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایشین اکیڈمی پاکستان اینڈ فاونڈیشن پاکستان کے مختلف شہروں میں باصلاحیتوں لڑکیوں کو آْگے لانے کے لیے میچ منعقد کرارہی ہیں پاکستان کی ترقی کے لیے صحت مند دماغ چاہیں جو کہ کھیلوں کی بدولت ممکن ہے۔اس موقع پر پروفیسر امجد رامے نے کہا کھیل انسانی جسم ونشونما اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا بہترین زریعہ ہیں کھیل سے ہی انسان میں قوت برداشت ہمت حوصلہ اور جستجوپیدا ہوتی ہے۔جبکہ بہا ولپور اور ملتان کی خواتین کے درمیان کر کٹ میچ کھیلا گیا جو کہ ملتان پہلے کھلیتے ہوئے مقرہ اورز میں 101سکورز بنائے جبکہ بعد میں کھیلتے ہوئے لا ہور وومن کرکٹ ٹیم اورز میں 101سکورز بنائے جبکہ بعد میں کھلیتے ہوئے بہالپور وومن کرکٹ ٹیم نے مقرر اورز میں سکور 100 بنائے اور یہ میچ ملتان نے ایک رنز سے جیت لیا۔پیر سید رافع علی شاہ،حنا با بر،عالیان نے شر کت کی۔ کرکٹ میچ میں پروفیسر اعظم حسین نے کمنیٹٹر کے فرائض سرانجام دئیے۔






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1373
Total Hits : 830170
Who's Online : 5




















