ملتان: ملتان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے گردوں کے موذی مرض میں مبتلا مریضوں حلیمہ سعدیہ،سدرہ،عمران،حاجی دلشاد،فہیم اختر ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا تجاوزات مافیا کے خلاف احسن اقدام مگر وہ انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کریں نہ کہ انہیں موت کے منہ میں پہنچایا جائے ملتان میں جنوبی پنجاب کے بڑے ہسپتال نشتر میں دور دراز سے انے والے گردوں کے موذی مرض میں مبتلا سینکڑوں مریض ڈائلسز کی ناقص مشینوں اور ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں جن کے لیے مہنگے داموں علاج کرانا ناممکن ہے گزشتہ دو بات سے صحت کارڈ کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے دوسری جانب نشتر انتظامیہ کی جانب سے جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا جا رہا ہے اگر گردوں کے مرض میں مبتلا کسی مریض کو خدانخواستہ کچھ ہو گیا تو اس کی ذمہ دار انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال میں ڈائلسز کی مشینوں کی بہتری اور مزید مشینوں کو لانے کے لیے سنجیدگی سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تجاوزات مافیا کے خلاف اقدامات اپنی جگہ مگر انسانی زندگیوں کو بچانا اہم ترین مسئلہ ہے جس پر انہیں سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا انہوں نے وزیراعلی پنجاب،وزیر صحت پنجاب،سیکرٹری صحت پنجاب سمیت حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ نشتر ہسپتال میں ڈائلسز مشینوں کو فعال کرنے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سینکڑوں مریض روزانہ کی بنیاد پر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔