اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے۔   اس حوالے سے اسد قیصر کو عوام پاکستان پارٹی، جماعت اسلامی، جی ڈی اے و دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کا ٹاسک بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں سب کا احتساب ہوتا ہے اور ہرکوئی اپنی بات کھل کر کرتا ہے، کیا شیر افضل کو معلوم نہیں ہماری جماعت موروثی جماعت نہیں، بیرسٹر گوہر بھی کڑوی باتیں سنتے ہیں لیکن وہ بہادرشخص ہیں۔ شعیب شاہین اور فواد چودھری کے درمیان اڈیالہ جیل میں ہونے والی لڑائی پر فیصل چودھری نے کہا کہ وہ فواد چودھری کی جانب سے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے کے عمل کی حمایت نہیں کر سکتے اور یہ عمل نامناسب ہے۔