ضلعی انتظامیہ ملتان اور میونسپل کاربوریشن نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو بدنام کرنے کی گھناونی سازش کی ہے:مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران کی ملتان میں پریس کانفرنس
ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ ملتان اور میونسپل کاربوریشن وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو بدنام کرنے کی گھناونی سازش قرار دے دیا ہے جو تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کے لیے تاجر نمائندہ تنظیموں سے مزاکرات کی بجائے غلط حکمت عملی کے زریعے نہ صرف دکانیں گراکر معاشی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ چھوٹے اور غریب دکانداروں پر 20 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے تک جرمانے بھی کر رہی ہے جس کے جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے چار فٹ شیڈ کی اجازت دی جائے نہ کہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کا معاشی قتل کیا جائے ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک سے قبل روش نہ بدلی تو مرکزی تنظیم تاجران صوبہ بھر میں احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،مرکزی سینیئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم،صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر،ضلعی صدرسید جعفر علی شاہ،صدر ملتان خالد محمود قریشی،جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ہاشم علی، ملتان ڈوثزن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ، جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راؤ لیات علی، جنوبی پنجاب کے نائب صدر ملک قیصراقبال، جنوبی پنجاب کے نائب صدر خواجہ رضوان صدیقی،ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فصیل محمود، ملتان کے نائب صدر ندیم شیخ، ملتان کے سنیئر وائس چیئر مین شیخ الطاف حسین، سید عاطف شاہ بخاری، شیخ وسیم باٹا،ملک کامران بھٹہ، حاجی عبد الغفور، خواجہ انیس لراحمن صدیقی،شیخ تنویر اشرف قریشی، محمد صفیان،شیخ حاکم علی قریشی، محمد شہباز قریشی نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ تاجر برادری تجاوزات کی خلاف نہیں مگر تجاوزات اور شیڈ گرائے جانے کی آ ڑ میں دکانیں گرا کر کروڑوں کا معاشی نقصان پہنچا رہی ہے جس کی زندہ مثال حسین اگاہی میں تاجر کی دو دکانیں گرانے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر راکھ ہو گئیں جس کا ازالہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ضلعی انتظامیہ ملتان نے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کی تھرتھلی مچائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ہم تجاوزات کے خلاف نہیں مگر گرمی کی شدت اور بارش سے بچاؤ کے لیے چار فٹ شیڈ اور ترپالیں لگانے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے وزیراعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ زمینی حقائق کو مت نظر رکھیں جہاں پر 80 فیصد سے زائد چھوٹے تاجروں اور غریب دکانداروں کا روزگار ہے اور اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ اب 90 ہزار روپے کا تشہری بورڈ لگانے کی منظوری دی جا رہی ہے غریب دکاندار اس کے پیسے کہاں سے بھرے گا اگر تجاوزات ختم کرنے بورڈ لگانے کا فیصلہ ہے تو اسے پورے ملک پر لاگو کیا جائے نہ کہ پنجاب میں الگ قانون اور سندھ میں الگ قانون ہو اور دیگر صوبوں میں بھی الگ قانون ہو ں حکومت پنجاب اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور دکانداروں کو بے روزگار نہ کریں افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ تھڑے تک توڑے جا رہے ہیں تاجر برادری کا ریڑھی مافیا سے کوئی تعلق نہیں ضلعی انتظامیہ اور کارپوریشن بتائیں کہ شہریوں کیلئے پیدل سفر کرنے والے فٹ پاتھوں پر ریڑھی دکانداروں کو کس نے جگہ فراہم کی ہے وزیراعلی پنجاب ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کریں جو انہیں بدنام کرنے کی بھرپور پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کی تپش اور بارش سے بچنے کے لیے چار فٹ شیڈ اور ترپالیں لگانے کی اجازت دی جائے نہ کہ تاجروں کو شٹر ڈاؤن،احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں پر مجبور کیا جائے اگر تاجر سڑکوں پر نکل آئے تو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ملتان اور میونسپل کارپوریشن ہوں گے جن کی غلط حکمت عملی کے نتیجے میں ملتان کے تجارتی و کاروباری طبقہ میں شدید غصے کا اظہار پایا جاتا ہے






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1380
Total Hits : 830177
Who's Online : 5




















