ملتان : ایم کیو ایم پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آ پریشن اپنی جگہ درست مگر تاجر برادری کو کاروبار زندگی چلانے کے لیے چار فٹ شیڈ کی اجازت دی جائے اور تجاوزات کی آ ڑ میں تجارتی و کاروباری طبقہ کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ ٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں بلکہ غریب عوام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے مزید کمی کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پارلیمنٹ میں اتحادی ضرور مگر غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی جو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں ملکی معیشت کے استحکام کے لیے چھوٹے تاجروں اور غریب دکانداروں کو ریلیف دیا جائے کیونکہ مڈل کلاس طبقہ محنت کش طبقہ میں اتنی استطاعت نہیں کہ وہ مہنگی اشیاء خرید سکیں اسی لیے ضروری ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی طور پر اقدامات کو یقینی بنائے اور ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس کی وجہ سے عام غریب شہری حقیقی معنوں میں مستفید ہو سکیں ۔