سرائیکستان نوجوان تحریک کی ملتان میں ،،شہداء پاک فوج زندہ باد ریلی
ملتان: سرائیکستان نوجوان تحریک نے خانیوال روڑ چوک کمہارانوالہ پر ،،شہداء پاک فوج زندہ باد ریلی ،،نکالی ۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد ،شہداء پاک فوج کو سلام ،شہداء پاک وطن کو سلام کی فلک شگاف نعرے بازی کی ۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد اور دشمنان پاکستان مردہ باد کے نعرے درج تھے ۔ریلی کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات ،مرکزی راہنما رانا نعیم ,ملک مرتضیٰ کھوکھر ،مہر عامر ہراج ،مرزا خرم عباس بیگ ،مہر اکرم ہراج اور مہر کاشی ہراج نے کی ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہر مظہر کات نے کہا کہ پاک فوج کی ملک کی سلامتی کے لیے لازوال قربانیوں پر خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں ۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ انڈیا ،اسرائیل اور دیگر دشمن ممالک نے اربوں ڈالرز خوارج پر لگا کر ملک کو توڑنے کی کوشش کی مگر ہماری بہادر افواج نے اپنی ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کی قربانیاں دے کر ملک دشمنوں کو جہنم واصل کیا ہے انہوں نے کہا پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور سرائیکستان نوجوان تحریک اپنے وطن کے محافظوں کو سلام پیش کرنے کے لیے پورے سرائیکی وسیب میں ریلیاں نکالتی رہے گی ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ سرائیکستان نوجوان تحریک جلد ،شہداء پاک وطن ،ایوارڈ کی عظیم الشان تقریب منعقد کرے گی جس میں پورے سرائیکی وسیب کی ہر مکتب فکر کی متحرک شخصیات کو، شہداء پاک وطن ،ایوارڈ دیے جائیں گے ۔ریلی میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1385
Total Hits : 830182
Who's Online : 5




















