گرین پاکستان انیشیٹو – ایک زرعی انقلاب کی بنیاد
گرین پاکستان انیشیٹو – ایک زرعی انقلاب کی بنیاد
تحریر ؛ ساجد محمود
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور چیف اف دی آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے پنجاب (چولستان) میں گرین پاکستان انشیٹیو(GPI) کے تحت گرین پاکستان منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔ یہ منصوبہ یقیناً زراعت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات کی بدولت پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔
گرین انیشیٹو پاکستان (GPI) کا آغاز ملکی زرعی ترقی میں ایک انقلابی اقدام ہے جو جدید زرعی تحقیق، وسائل کی مؤثر تقسیم، اور کسانوں کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے ذریعے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ زراعت کے شعبہ میں استحکام اور ترقی کے لیے ایک کلیدی سنگ میل ثابت ہوگا۔
چولستان جیسے خشک اور بنجر علاقوں کو سرسبز بنانے کا خواب اب حقیقت میں بدلتا نظر آرہا ہے۔ اس
منصوبے کے تحت کسانوں کو بیج، کیڑے مار ادویات، کھاد اور جدید زرعی مشینری ایک ہی پلیٹ فارم سے فراہم کی جائے گی، جس سے زرعی شعبے میں خودکفالت اور پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔ خاص طور پر کپاس کی فصل کے تناظر میں، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بیج کے معیار کی بہتری، مؤثر آبپاشی کے نظام اور متوازن کھادوں کے استعمال سے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔
اس اقدام کے ذریعے نہ صرف زرعی محققین اور سائنسدانوں کو جدید سائنسی طریقے متعارف کرانے کا موقع ملے گا بلکہ کسانوں کی عملی تربیت اور ان کے لیے ٹیکنالوجی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت قائم ہونے والے گرین مال اینڈ سروسز کمپنی اور سمارٹ ایگری فارمنگ جیسے اقدامات پاکستان میں زرعی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے۔
پنجاب کی ہر تحصیل میں رینٹل سروسز کے قیام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو بھی جدید زرعی مشینری تک رسائی ملے گی، جس سے پیداواری لاگت کم اور فصل کی پیداوار زیادہ ہوگی۔ مزید برآں، جنیٹک و موسمیاتی اثرات سے محفوظ بیجوں کی تیاری اور جدید آبپاشی کے نظام کا فروغ زرعی سیکٹر میں دیرپا مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے وژن کی عملی تعبیر ہے، جو زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کسانوں کو خودمختار بنانے کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔ اس اقدام سے پاکستان کی زرعی معیشت میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جس سے فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1383
Total Hits : 830181
Who's Online : 5




















