ملتان : وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے گرین پنجاب ویژن کی روشنی میں پنجاب بھر میں شجرکاری کے سلسلے میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات، سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو، ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی ہدایات پر ملتان میں شجرکاری مہم 2025 کا اغاز کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملتان میاں خالد عالم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 1 نیو ملتان میں پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان ڈاکٹر فاروق اکبر خان لغاری، اے ای او مرکز ایسٹ ایوب علی صدیقی اور اے ای او ہیڈ کوارٹر بہاول قیوم بھی موجود تھے ۔ مہمان خصوصی میاں خالد عالم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ، اساتذہ، ایلومنائی کونسلز کے ممبرز اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کے ساتھ مل کر شجرکاری سے ملک کو سرسبز وشاداب بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت موجودہ اور سابقہ اساتذہ اور طلبہ ملتان کے تمام سکولوں میں پودے لگاہیں گے ۔ بچوں کو درختوں کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ملک سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکے اور ہمارے بچوں کا مستقبل بہتر بنایا جا سکے۔