نیب نے سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کو بھی پکڑ کر وصولی کی، چیئرمین نیب
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 30 December 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کو بھی پکڑ کر رقم وصول کی۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوسادہ ہوناچاہیے لیکن دھوکے سے بچنا بھی ضروری ہے، اراضی خریدتے وقت تصویر اورلگائی جاتی ہے جو حقیقت کے برعکس ہوتی ہے، نیب کے پاس ریکوریزکاریکارڈ ہے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سکھر میں 20 ارب کے گندم کے ذخائر اِدھر اُدھر ہوگئے تھے، پوچھنے پر کہا گیا چوہوں نے کھائے، پھر ان چوہوں کو نیب نے پکڑا تو ان سے 20 ارب روپے کی ریکوری ہوئی، ہم نے وہ 20 ارب روپے سندھ حکومت کو دے دیے، نیب پرتنقید ضرور کریں لیکن ثبوت کے ساتھ۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 454
Visit Yesterday : 497
This Month : 1487
This Year : 65206
Total Visit : 170194
Hits Today : 4104
Total Hits : 886180
Who's Online : 3





















