ملتان: رشوت لینے والا جہنمی ،سفارش سے ہٹ کر ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دیتا ہوں لیکن کچھ لوگوں نے میری پگڑی اچھالنے اور عزت کو داغ دار کرنے کی مذموم کوشش کی جس کی پرزور مذمت کرتاہوں،من گھڑت اوربنیاد الزام کی تردید کر تا ہوں ۔محکمانہ ذمہ پوری کرنا میری ترجیح اور حکومتی احکامات پر قانون کے مطابق عمل کرنا اور کرانا میری زندگی کا مقصد ہے جس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گااور نہ ہی کبھی پریشر میں آئوں گامیرے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں کیونکہ میرٹ میری ترجیح ہے اوردوسرے یہ کہ اس سال کی سب بہتر ریکوری میں نے ہی کراکے دی ہے جو کہ ثبوتوں کے ساتھ پیش کرنے کو تیا رہوں ۔ کبھی کسی بلیک میلنگ سے گھبریا نہ ہی گھبرائوں گا،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ریکوری واسا انجم الزماں نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اگر یہ چاہتے ہیں کہ ڈرا دھمکا کر اور سیاسی دبائوڈلواکر مجھے بلیک میل کریں گے تو یہ اُن کی احمقانہ سازش ہوگی جسے کسی صورت کامیابی نصیب نہیں ہوگی میں اللہ پاک کے دربار میں جواب دہ ہوں اوران شاء اللہ میں نے ساری زندگی سروس جائزطریقے اور ایمانداری سے کی اور کبھی اپنی حدود سے تجاوز نہیں کیا میرٹ کو ترجیح دی اور دیتا رہوں گااپنے دفتر آنے والوں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آتا ہوں اور ہمیشہ اچھی زبان استعمال کی کیونکہ جانتا ہوں کہ ایک دن سب نے اس جہان فانی کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونا ہے یہ زندگی دائمی نہیں ہے اور یہاں جو انصاف سے منہ پھیرے گا اللہ پاک اُس سے منہ پھیر لیں گے۔