وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہفت روزہ فری پلانٹیشن کا آغاز ، تمام گرلز سکولوں میں پودے لگائے جائیں گے،،افتتاح ڈپٹی ڈی او تعلیم نے کیا
علی پور ( سمیع خان سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہفت روزہ فری پلانٹیشن کا آغاز ، افتتاح ڈپٹی ڈی او تعلیم نے کیا ، اس مہم کے تحت تمام گرلز سکولوں میں پودے لگائے جائیں گے تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سیکرٹری تعلیم کی ہدایت پر علی پور میں ہفت روزہ فری پلانٹیشن کا آغاز ہوگیا ، فری پلانٹیشن کا افتتاح گورنمنٹ گرلز کیمونٹی ماڈل سکول چنن والا میں ڈپٹی ڈی او تعلیم ( زنانہ ) میڈم طاہرہ الطاف نے پودا لگا کر کیا ، اس موقع پر اے ای اوز محکمہ تعلیم محمد باسط ، حسنین طاہر اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے ، سکول میں تمام اساتزہ نے اپنے نام کے پودا لگائے ، میڈم طاہر الطاف کا کہنا تھا کہ اس مہم کی نگرانی سی او تعلیم مظفر گڑھ میڈم مہ جبیں صاحبہ کررہی ہیں ، اس مہم کے تحت تحصیل کے تمام گرلز سکولوں میں پودے لگائے لگائے جائیں گے اور بچوں کو پودوں کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں آگاہی بھی دی جائے گی






































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 581
This Month : 12431
This Year : 60267
Total Visit : 165255
Hits Today : 1390
Total Hits : 830187
Who's Online : 5




















