کوئٹہ، حوالات میں آگ لگنے سے بند ملزم جھلس کر جاں بحق
کوئٹہ(محمد آصف خان ) کوئٹہ میں ائیرپورٹ پولیس تھانے کے حوالات میں بند ملزم جھلس کرجاں بحق ہوگیا ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کو معطل کردیا گیا انکوائری تشکیل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس تھانے میں ایک ملزم ظہور احمد کسی مقدمے میں گرفتار اور حوالات میں بند تھا گذشتہ رات کو حوالات میں آگ کے باعث جھلس کرجاں بحق ہوگیا آگ لگنے اور اس سے ملزم کے جاں بحق ہونے کی وجوہات فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے حوالات میں موجود کمبل و بستروں کو آگ لگایا جس سے وہ جھلس کر زخمی ہوا جوبعد میں ہسپتال میں چل بسا تاہم اس واقعہ کا آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او عجب خان کاکڑ، سمیت چار اہلکاروں کو معطل کردیاہے جب کہ ڈی ایس پی رزاق کو بھی معطل نہیں کیا جب کہ یہ بھی ذمہ دار ہے ڈی ایس پی کو بھی فوری معطل کرکے ان کے خلاف بھی انکوائری کی جائے اور چھان بین کے لیے ایس پی ہیڈ کوارٹر کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے جو واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ ڈی آئی جی کو پیش کرینگے۔


































Visit Today : 256
Visit Yesterday : 497
This Month : 1289
This Year : 65008
Total Visit : 169996
Hits Today : 2902
Total Hits : 884978
Who's Online : 2





















