چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کی ہدایت پر تنظیمی امور سے متعلق ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
کراچی: چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کی ہدایت پر تنظیمی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ذرائع نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اورپالیسی امورکی نگرانی کریں گے، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے جبکہ تنظیمی کمیٹی کی ذمہ داریاں انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابرکے پاس ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابرلیبرڈویژن کی نگرانی کریں گے، شعبہ خواتین کی ذمہ داریاں نسرین جلیل، انیس قائم خانی اورکیف الوریٰ کے پاس ہوں گی جبکہ یوتھ فورم کی ذمہ داری فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور فیصل سبزواری کے پاس ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سوشل میڈیا شعبے کی ذمہ داریاں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستارکے پاس ہونگی، بزنس فورم مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فیصل سبزواری کے ماتحت کام کرےگا، اے پی ایم ایس او کے امور امین الحق اور فیصل سبزواری دیکھیں گے جبکہ ترقیاتی پیکیج کےلئے ڈویلپمنٹ کمیٹی میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نسرین جلیل اور فیصل سبزواری ترقیاتی پیکیج کے لئے ڈویلپمنٹ کمیٹی میں شامل ہیں۔ دوسری جانب نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول کی جانب سے جاری سرکلربالکل درست اورتصدیق شدہ ہے، تنظیمی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ذمہ داریاں دی گئی ہیں، مرکزی کمیٹی کے 11 اراکین کے اتفاق رائے کے بعد ہدایت نامہ جاری ہوا، سرکلر جاری ہونے کے بعد کسی کو اختلاف ہے تو پارٹی کے اندر رہ کر کرنا چاہئے۔







































Visit Today : 262
Visit Yesterday : 581
This Month : 12494
This Year : 60330
Total Visit : 165318
Hits Today : 2250
Total Hits : 831047
Who's Online : 7




















