ملتان: حلقہ این اے148کی امیدوار تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ 8 فروری کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا کیونکہ اس دن تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی تھی جالی مینڈیٹ کے نتیجے میں بننے والی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن ریلیف کا دعوی کرنے والے حکمران عوام کو ابھی تک کوئی سکھ نہیں دے سکے بلکہ صرف اپنے سکھ اور آرام کو مزید وسعت دے رہے ہیں،جس کی تازہ مثال حکومتی ارکان پارلیمنٹ اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ ہے، کسانوں پر زرعی ٹیکس لگا کر ان کی کمر توڑی جا رہی ہے، اس سال گندم کی اگر مناسب ریٹ پرخریداری نہ ہوئی تو اگلے سال کون سا کسان گندم اگائے گا تو پھر سوچ لیں کہ ملک کا کیا حال ہوگا،موجودہ حکومت قرضوں پہ قرضے لیے جا رہی ہے ان قرضوں کو اتارنے کے لیے عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈالا جائے گا،ڈاکٹر روبینہ اخترنے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کو اپنی مقبولیت پر اتنا یقین ہے تو وہ الیکشن کی طرف جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 148 بستی جھوک وینس میں خواتین سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر اپنے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ اختر نے فری میڈیکل کیمپ لگا کر ان میںمفت ادویات تقسیم کی۔