ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ کھڑی ہے: کرامت علی شیخ
ملتان : ایم کیو ایم پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت جو بھی کردار ادا کرے گی ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہوگی لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح اپر پنجاب کی ترقی کے لیے اربوں کھربوں کے میگا پراجیکٹس پر عمل درامد ہو رہا ہے اسی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی فنڈز کے معنوں میں خرچ کیے جائیں تاکہ اس خطہ کے کروڑوں عوام میں احساس محرومی پیدا نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے اج ملک بھر میں حکومت کی طرف سے 8 فروری کو تعمیر و ترقی کا دن منانے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بےروزگاری کے خاتمے کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے اور بالخصوص بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش وصرف کی قیمتوں میں کمی کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جائے تاکہ عام غریب محنت کش طبقہ خوشحال ہو نہ کہ وہ معاشی بدحالی سے تنگ آ کر خودکشیوں پر مجبور ہوں







































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 581
This Month : 12472
This Year : 60308
Total Visit : 165296
Hits Today : 1764
Total Hits : 830561
Who's Online : 7




















