شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،، تین خوارج ہلاک
bbc news urdu نے Friday، 7 February 2025 کو شائع کیا.
میران شاہ: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ آپریشن کیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد خواتین کے لباس (برقع) میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے
ٹیگز:-







































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 581
This Month : 12472
This Year : 60308
Total Visit : 165296
Hits Today : 1753
Total Hits : 830550
Who's Online : 7




















