ملتان: ملک مہران نامی نوسر باز کے خلاف زکریا کالونی کے رہائشیوں نے احتجاج کیا ، تفصیلات کے مطابق ملک مہران نامی نوسر باز نے مبینہ طور پرگاڑیوں کی خریداری اور ویزہ دینے کے نام پر شہریوں سے فراڈ کر کے ان سے لاکھوں روپے بٹورے ، ملک مہران کے خلاف ملتان کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں جعل سازی کے مقدمات بھی درج ہیں اور اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے تاہم پولیس اب تک ملک مہران کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہے ، تھانہ بہاو الدین زکریا کے سامنے ملک مہران کے ہاتھوں مالی فراڈ کا نشانہ بننے والے لوگوں نے احتجاج کیا اور کہا وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں اور انہیں انصاف دلوائیں ، پولیس ملک مہران کو گرفتار کرے ، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس بھی ملک مہران کے ساتھ ملوث ہے یہی وجہ ہے کہ اسے گرفتار نہیں کیا جا رہا