پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری اڈیالہ جیل کے باہر سےگرفتار
bbc news urdu نے Friday، 7 February 2025 کو شائع کیا.
راولپنڈی : پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل چودھری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پرگرفتار کیا گیا۔اس سے قبل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو کل ہوا وہ اندرونی گیٹ پر ہوا، اس پر آج نوٹس ہوگیا ہے، عدالتی احکامات جیل سپرنٹنڈنٹ کو واٹس ایپ پر بجھوا دیے تھے۔ فیصل چودھری نے کہا کہ چھپے ہوئے چلمن سے لگے ہوئے ہیں، جنہوں نے ویڈیو ریلیز کی، میرا قصور یہ ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کی گفتگو باہر بیان کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری غصے میں آگئے تھے، ان کی جیل اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے گالیاں بھی دیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 581
This Month : 12472
This Year : 60308
Total Visit : 165296
Hits Today : 1771
Total Hits : 830568
Who's Online : 7




















