ملتان (صفدربخاری سے) یومِ کشمیر کے موقع پر تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی ملتان کی جانب سےheritage Bus ride  کا انعقاد کیا گیا۔ ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے اندرونی شہر کا دورہ کروایا گیا جو کہ سیاحوں کے لیے بھی ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا۔ اس Heritage Ride کے دوران جن تاریخی مقامات کا انتخاب کیا گیا، وہ ملتان کے قدیم ورثے اور ثقافتی اہمیت کے حامل ہیں۔ دہلی گیٹ، جین مندر، جین دگمبر ٹیمپل، محلہ مہاراجہ، اور محلہ قاضی والا جیسے مقامات صدیوں پرانی تاریخ اور روایات کا حصہ ہیں۔ یہ سب مقامات اپنی تعمیراتی حسن (Architectural Value) اور تاریخی پسِ منظر کی بدولت بہت خاص حیثیت رکھتے ہیں۔ ایسے اقدامات نہ صرف عوام کو اپنے تاریخی ورثے سے جوڑتے ہیں بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
Heritage Ride
میں ڈبل ڈیکر بس دولت گیٹ، دہلی گیٹ ، پاک گیٹ، حرم گیٹ بوہڑ گیٹ ،لاہوری گیٹ سے ہوتی ہوئی والڈ سٹی اتھارٹی کے دفتر گھنٹہ گھر بلڈنگ پر اختتام پذیر ہوئی ۔