اسٹیٹ لائف فیلڈ ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے: آغا سہیل کامران
ملتان: اسٹیٹ لائف فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن ملتان زون کے صدر آغا سہیل کامران نے کہا ہے کہ ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،ورکرز کے مسائل کے حل اور جائز مطالبات کے حصول کے لیے آخری دم تک لڑیں گے،فیلڈورکرز کے مسائل حل کرکے ریکارڈ بزنس کیا جاسکتا ہے ، جس سے ملکی معیشت بہتر ہوسکتی ہے ، ملتان زون کی طرف سے ایک ارب روپے کا بزنس کرنے پر زونل ہیڈ چوہدری طار ق صدیق مبارک باد کے مستحق ہیں ، آئندہ بھی فیلڈورکرز کے مسائل اور پالیسی ہولڈرز کی مشکلات حل کرکے ملتان زون کو نمبر ون بنائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ لائف فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملتان زون کے تمام مسائل جو فیلڈورکرز نے پیش کئے ہیں ، ان پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے اور فیلڈ ورکرز کو وہ مقام دلائیں گے ،جو وہ چاہتا ہے اور اس کا حق ہے ، اجلاس میں فرداً فرداً فیلڈ ورکرز سے مسائل دریافت کئے گئے اور انہیں ملتان زون سے اور پی او سے حل کروانے میں اپنا کردار اداکرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ،اجلاس میں اسٹیٹ لائف ملتان کے زونل ہیڈچوہدری طارق صدیق نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ایک ارب روپے کا بزنس کرنے پر تمام فیلڈورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں ، انہوں نے ورکرز کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا اور پالیسی ہولڈرز کو درپیش مشکلات و مسائل کو بھی حل کرایا جائے گا ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمدانور عاصم ، محمداقبال واہگہ ، ڈاکٹر صابر علی ، محمد الیاس ،ساجد غوری ، شاہد کمبوہ ، گلباز اعوان ، عرفان ہاشمی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں ملک صفدر حسین جنجوعہ ، محمد افضل عاصی ،ارشد مدنی ، عابد عزیز ، رمضان ساجد ، راؤ غلام قادر ، علی احمد مون ، رانا فیصل ، سلیم بھٹی ، محبوب احمد ، قیصر بھٹہ ، محمد نواز ، جعفر قریشی ، منظر عباس ، عظیم غفار ، قاسم سیال اور دیگر بھی موجود تھے۔






































Visit Today : 259
Visit Yesterday : 581
This Month : 12491
This Year : 60327
Total Visit : 165315
Hits Today : 2117
Total Hits : 830914
Who's Online : 6




















