مسلم لیگ( ن )ملتان ڈویژن ، سوشل میڈیا ٹیم ملتان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی دفتر یوتھ ونگ ملتان سٹی میں تقریب
ملتان(صفدربخاری سے) مسلم لیگ( ن )ملتان ڈویژن ، ضلع و سٹی اور سوشل میڈیا ٹیم ملتان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سےچوہدری آفتاب جٹ کی میزبانی میں مرکزی دفتر یوتھ ونگ ملتان سٹی میں تقریب ہوئی ، جس میں حبیب سنگھیڑا ، آفتاب جٹ ،سعد خورشید کانجو ،میاں اویس ،خواجہ عباس، عمران اسلم انصاری ، عبدالرحمن فری ، حماد رجوانہ ، عمران انصاری ، گوہر جنید ، نفیس انصاری ،مدنی خلیل ، شاہد جمشید ، جنید انصاری ، سرفراز خان ، اکمل آصف ، رانا انار گل ،فاروق قریشی ، رانا ارشد ، آصف کمبوہ ،بلا ل بھٹی ، رانا کامران ، چوہدری نوید جٹ ، ثاقب بٹ ودیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، مسلم لیگ ن کشمیریوں کی وکیل ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے تمام عالمی فورمز پر آواز بلند کرتا رہے گااوران کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،پاک فوج دشمن کے ہروار کا مردانہ وار جوان دینے کے لئے تیار ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموشی کی بجائے کشمیریوں کی آزادی کے لئے آگے بڑھیں،انہوں نےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لئے موثر کردار ادا کرے ۔







































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 581
This Month : 12472
This Year : 60308
Total Visit : 165296
Hits Today : 1765
Total Hits : 830562
Who's Online : 7




















