جمعیت علمائے پاکستان کا مقصد پاکستان میں نظام مصطفی کا نفاذ اور مقام مصطفی کا تحفظ ہے: مولانا ایوب مغل نورانی
ملتان: جمعیت علمائے پاکستان کا انتخابی اجلاس جامعہ یوسفیہ مظہر العلوم معصوم شاہ روڈ منعقد ہوا صدارت جنوبی پنجاب کے صدر علامہ ایوب مغل نورانی نے کی جبکہ ضلعی سیکرٹری جنرل پروفیسر فضل حبیب اکبر،اورناظم الیکشن رانا مرید ظہوری نے نگرانی کی اجلاس میں صوبائی و ضلعی عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس میں پیر اکبر شاہ زبیری کو جنوبی پنجاب کا نائب صدر،غوث بخش فریدی کو جوائنٹ سیکرٹری اور معروف اسلامک سکالر و ممتاز کالم نگار پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کو جمعیت علمائے پاکستان نورانی صوبہ پنجاپ کا (ترجمان) ناظم اطلاعات و نشریات منتخب کرلیا گیا،جبکہ ضلع ملتان کی باڈی میں سرپرست اعلی پروفیسر قاری سلیم اشرف قادری، صدر علامہ طارق ہاشمی،نائب صدر علامہ عبدالمجید باروی سینیر نائب صدر سید وسیم شاہ بخاری، جنرل سیکرٹری سید حافظ غلام دستگیر بخاری کو منتخب کیا گیا۔ تقریب میں قائدین نینئے منتخب ہونے والے عہدے داران کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے صدر مولانا ایوب مغل نورانی نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان کا مقصد پاکستان میں نظام مصطفی کا نفاذ اور مقام مصطفی کا تحفظ ہے،ملک پاکستان موجودہ حالات میں بے شمار مسائل میں گھر چکا ہے ملک کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے انہوں نے کہا۔کہ پاکستان ہمارے اکابرین کی انتھک محنت کا ثمر ہے اور اس میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے آنیوالی نسلوں کو اس عظیم جدوجہد میں اپنے ہمقدم رکھیں گے۔اجلاس کے آخر میں عالم اسلام ملک پاکستان بالخصوص فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاکی گئی اور آخر میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کردیا گیا۔








































Visit Today : 241
Visit Yesterday : 581
This Month : 12472
This Year : 60308
Total Visit : 165297
Hits Today : 1779
Total Hits : 830576
Who's Online : 9




















