ملتان(صفدربخاری سے) 2025 پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہے ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان ترقی کرے گا اس کے لیے ہمیں جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا اب پاکستان میں سافٹ ویئر انجینیئر کے لیے روزگار کے بہت زیادہ موقع ہیں پاکستان میں ان کے وسائل پیدا ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر برج سافٹ پرائیویٹ لمیٹڈ خرم شہزاد نے تقسیمِ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کو سی ای او برج سافٹ حمزہ شہزاد اور فرخ شہزاد نے کہا کہ اب ملتان کے سافٹ ویئر انجینیئرز کو کسی دوسرے شہر یا ملک میں جانے کی ضرورت نہیں ہماری کمپنی ان کی بہترین ٹریننگ کراتی ہے اور آگے بڑھنے کے لیے تمام راستے بنائے جاتے ہیں اور ہم بہترین ایپ اور سافٹ ویئر بناتے ہیں جو کہ پاکستان کے انجینیئرز کے لیے خوش آئیند ہے گزشتہ 8 سالوں میں یہاں سے ٹریننگ کرنے والے انجینیئرز آج پاکستان اور ترقی یافتہ ممالک میں بہترین روزگار کما رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ڈائریکٹر ڈیجیٹل میڈیا و ہیومن ریسورسز ایم ذیشان الیاس چوہدری نے کہا کہ برج سافٹ میں ٹریننگ اور جاب کرنے والے انجینیئرز کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ ہم جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی ٹریننگ کراتے ہیں ایوارڈ دینے کی تقریب کا مقصد ورکرز کی حوصلہ آفزائی اور ان کی سالوں کی محنت کا صلہ ہے تقریب میں چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد، حمزہ شہزاد اور فرخ شہزاد نے ورکرز کو سپورٹس رائزنگ سٹار ایوارڈ ایکسیلنس ایوارڈ پیشہ وارانہ کارکردگی پروجیکٹ چیمپین ایوارڈ اور دیگر ایوارڈ دیے اور انہیں مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی اور کمپنی کی سال بھر کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ برج سافٹ جدت معیار اور کارکردگی کے اصولوں پر کار بند ہے اور کمپنی کی ترقی میں ہر فرد کا کردار قابلِ تعریف ہے ٹیم ورک پروفیشنل ازم اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے عزم کا ارادہ ہے۔