ملتان :  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ میڈیسن پر آئے روز نت نئے ٹیکسز کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو کر رہ گیا ہے اس لیے حکومت ہول سیل کیمسٹ کونسل میڈیسن تنظیموں کے نمائندگان سے مذاکرات کرے اور ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے کہ جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبار متاثر ہوں بلکہ مہنگی ادویات غریب کی پہنچ سے دور ہو جائیں انجمن تاجران ہول سیل کیمسٹ میڈیسن مارکیٹ کے نو منتخب عہدے داران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے پہلے بھی ہم نے اسلام آباد تک حقیقی معنوں میں جدوجہد کی اور اج بھی ان کے مسائل کے حل کے لیے ساتھ کھڑے ہیں مرکزی تنظیم تاجران نے پراپرٹی ٹیکس،ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر معاملات کے حل کے لیے بخوبی کردار ادا کیا ہمارا صاف ستھرا کردار سب کے سامنے ہے امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدے داران الحاق کے فیصلے کے وقت مرکزی تنظیم تاجران کی بہتر کارکردگی کو مدنظر رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران میڈیسن مارکیٹ ہول سیل کیمسٹ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیے جانے کے موقع پر کیا اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدرشیخ جاوید اختر،چیئرمین ملتان ڈوثزن فہداسحاق سانگی، ملتان کے جنر ل سیکر ٹری مرزا نعیم بیگ،ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی،ملتان ڈوثزن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ،جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری رانا محمد ہاشم علی،ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فیصل محمود،ملتان کے نائب صدر شیخ ندیم، اور مختلف مارکیٹوں کے نیوملتان گلشن مارکیٹ کے صدر راؤ لیاقت علی موبائل پلازہ ممتاز آباد کے صدر سید عاطف شاہ،آٹو مارکیٹ کے صدر شیخ حاکم علی، شریف پلازہ کے سنیئر نائب صدر خواجہ انیس الرحمن، شاہ رکن عالم ٹی چوک کے صدر چوہدری شہباز اختر،دولت گیٹ کے جنرل سیکرٹری عابد قریشی،پرانی سبزی منڈی کے سرپرست شیخ محمد نذیر،تاجر نمائندگان کے وفد کے ہمراہ ہول سیل کیمسٹ کونسل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر کے نومنتخب عہدیداران صدر سلیمان خان خوگانی،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمن فنانس سیکرٹری ماجد گل،سینیئر نائب صدر وحید بھٹہ،جوائنٹ سیکرٹری عمران قریشی،نائب صدر محمد ندیم نزیر،الیکشن کمیشن خواجہ اکبر اور محمد حسین سندھو کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباددی اور انہیں ہار پہنائے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ہمیشہ میرٹ پر خدمت کی تاجر بھی سچ کا دامن کبھی نہ چھوڑیں میڈیسن مارکیٹ انسانی زندگی کے حوالے سے اہم ترین شعبہ ہے کبھی غلط کام کو ترجیح نہ دیں تاجر سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے جہاں تاجر نمائندے اپنا کاروبار وقت اور خاندان کو چھوڑ کر مخلوق خدا کی خدمت کے لئے خود کو وقف کرتے ہیں میڈیسن مارکیٹ کے تاجروں نے بھی یہی سب کرکے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی ہول سیل کیمسٹ کونسل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر کے نومنتخب عہدیداران کو آدھی رات کو بھی مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران سے رابطہ کریں ہم ہر ممکن تعاون کریں گے اور ایک کال پر حاضر ہوں گے نومنتخب صدر سلیمان خان خوگانی جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمن،خواجہ محمد اکبر اور محمد حسین سندھو نے کہا کہ انشاء اللہ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر مارکیٹ کے تاجروں کی خدمت کریں گے اور انکے انتخاب کو درست ثابت کریں گے انہوں نے خواجہ سلیمان صدیقی اور مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران کی آمد پر انکا شکریہ اد اکیا۔