ملتان (صفدربخاری سے) ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام بہتر معیار تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے کردار ادا کریں تاکہ وطن عزیز سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان میں داخلہ مہم 2025کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری منور حسین کمال،ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر عالیہ نگہت،ڈی ای او ایلیمنٹری نزہت پروین ،مسلم لیگی رہنما سید بابر شاہ،سماجی رہنما میاں نعیم ارشد ،شیخ محمد ارشد ایڈوکیٹ ،پرنسپل سکول ھذا عابد حسین سیال ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ )تحصیل سٹی ملتان عفت مسعود, سینئر ہیڈ ماسٹر ظفر خان بابر سمیت دیگر موجود تھے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے سازگار تعلیمی ماحول اور اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کی بدولت والدین کا اعتماد بحال ہو رہا ہے سی ای او ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ تمام سرکاری سکولوں میں پلے گروپ سے کلاس نہم تک داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اساتذہ کرام سکول سے باہر بچوں کے 100 فیصد داخلے کو یقینی بنائیں ہر سکول ہیڈ اپنے انرولمنٹ کا ذمہ دار ہوگا بوگس انرولمنٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا سکولز کونسل کے ذریعے سکولوں کے بنیادی مسائل کو مقامی سطح پر حل کیا جائے گا مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پلانٹ فار پاکستان کے سلسلے میں سکول میں پودا بھی لگایا دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سید محمد علی بخاری نے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ اور پرنسپل طلعت نازلی کے ہمراہ گورنمنٹ مون لائٹ گرلز ہائی سکول زیڈ بلاک نیو ملتان میں بھی نئی داخلہ مہم کے سلسلے میں دو بچوں کا ایڈمیشن کیا دونوں سکولوں میں بچوں کو یونیفارم، نصابی کتب ،شوز ،سکول بیگ،بسکٹ اور جوس بھی دیئے اس موقع پر دونوں بچوں کے والدین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سید محمد علی بخاری نے دونوں سکولوں کے تعلیمی معیار، بہترین تعلیمی ماحول اور صفائی ستھرائی کو سراہا