کشمیر بنے گا پاکستان ریلی،،امت مسلمہ سمیت انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی ازادی کے لیے خصوصی کردار ادا کرنا چاہیے : ریلی سے اکابرین کا خطاب
ملتان (صفدربخاری سے) جمیعت علماء اسلام ملتان سٹی کے زیر اہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے جلال باقری نزد باغ لانگے خان تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جے یو ائی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ ،ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید ،سٹی امیر قاری محمد یاسین نے کی جبکہ ریلی کے موقع پر شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان،بھارت کا قبضہ نا منظور،ازادی ازادی کشمیر،فلسطین کی ازادی کے نعرے لگائے گئے ریلی میں قاری طسین، مفتی حبیب اللہ،قاری یوسف مدنی،حافظ عثمان علی،قاری محمد مقصود طاہری،مولانا مفتی ہنزلہ قاری عتیق،مولانا عبدالقیوم،قاری محمد اکرم،ملک شیراز کھیڑا،منظور حسین کالرو،مولانا عبدالقیوم،مولانا خلیل الرحمٰن ،ملک سجاد وینس،قاری عبیدالرحمان،ملک ارشد مغل،سلمان خان،قاری عبید الرحمن ،قاسم کھوکھرسمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ریلی میں موٹر سائیکل سوار،ڈالوں ویگنوں،کاروں میں بھرپور کارکنان موجود تھے ریلی مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے براستہ چونگی نمبر 9, حضوری باغ روڈ ،گھنٹہ گھر،چوک فوارہ سے مدرسہ جلال باقری نزد باغ لانگے خان پہنچی اس موقع پر جے یو ائی کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود اور دیگر اکابرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نہ مکمل ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جہاں پر گزشتہ 77 سالوں سے بھارتی ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے لیکن اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اب وقت اگیا ہے کہ او ائی سی کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ مظلوم فلسطینیوں کی ازادی کے لیے بھی اقوام متحدہ اور او ائی سی کو اگے بڑھنا چاہیے اور امت مسلمہ سمیت انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی ازادی کے لیے خصوصی کردار ادا کرنا چاہیے






































Visit Today : 259
Visit Yesterday : 581
This Month : 12491
This Year : 60327
Total Visit : 165315
Hits Today : 2110
Total Hits : 830907
Who's Online : 7




















