ملتان (صفدربخاری سے) کشمیر کی آزادی کے لئے ہر سطح پہ آواز بلند کی جانی چاہیے بھارت نے مظلوم کشمیریوں پہ مظالم کی انتہا کر دی ہے اب وہ وقت دور نہی جب مقبوضہ کشمیر آذاد کشمیر ہو گا۔اللہ کرے ہماری آنے والی نسلین کشمیر کی مظالم کی بجائے کشمیر کی اذادی کے سبق پڑھیں ا ن خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سویل ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن اور نظریہ پاکستان کے اشتراک سے یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں سی ای او ایجوکیشن صفدر واہگہ، اظہر مجوکہ، سلیم قیصر ڈائریکٹر ملتان ارٹس کونسل، عامر شہزاد صدیقی، یاسمین خاکوانی، شاہد محمود انصاری،پروفیسر مظفر، مختیار علی، اکبر بخاری،وقار احمد خان، تاج محمد تاج، قمر ہاشمی رانا اسلم ساگر و دیگر شامل تھے اس موقع پر مقررین نے کشمیر کی ازادی کے لیے دعا مانگی اور اقوام متحدہ پہ زور دیا کہ وہ قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کریں شرکت کرنے والوں میں سعید اللہ شیخ پروفیسر عنایت قریشی، میاں عامر نقشبندی، فرح رحمن، شوکت سعیدی اور دیگر شامل تھے۔