ملتان :  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے خانیوال روڑ چوک کمہارانوالہ پر ریلی نکالی ۔ریلی کے شرکاء نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر ،کشمیر بنے گا پاکستان ,کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی ،کشمیری شہداء زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کی فلک شگاف نعرے بازی کی ۔ریلی کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات ،مرکزی راہنما سبطین خان لنگاہ ،رانا نعیم ,حسن رضا بھٹی ،زاہد خان بلوچ اور مہر وقاص جوتہ نے کی ۔ریلی میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی