مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی رائیگاں نہیں جائےگی:ڈاکٹر حمید رضا صدیقی
ملتان(صفدربخاری سے) ملک کے معروف دانشور’تاریخ دان ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی رائیگاں نہیں جائےگی۔انہوں نے یہ بات پنجاب آرٹس کونسل ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام سویل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور نظریہ پاکستان فورم کے اشتراک سے یکجہتی کشمیر سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی قوم جبر و استبداد کے زور پر کسی قوم پر زیادہ دیر اپنا تسلط برقرار نہیں رکھ سکتی۔اور ظلم کے سورج کو آخر غروب ہونا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ78 برس سے مقبوضہ وادی میں جو خون کی ہولی کھیلی ہے اس پر ساری مہذب دنیا اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم کے آگے مظلوم کشمیریوں کا صبر و استقلال اپنی مثال آپ ہے۔ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ ساری دنیا مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کے لوگ کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں۔معروف سماجی راہ ئنما عامر شہزاد صدیقی نے کہا کہ کشمیر کے لوگ بڑی بہادری اور دلیری کے ساتھ بھارتی مظالم کے مقابل سینہ تان کے کھڑے ہیں۔ساری دنیا ان کی ہمت اورجذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔معروف ادیب اظہر سلیم مجوکہ نے کہا کہ آزادی کشمیر کے مسلمانوں کا مقدر بن چکی ہے۔سویل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئر مین یاسمین خان خاکوانی نے کہا کہ ہر شخص کو کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کیلیے آواز بلند کرنی چاہیے۔ماہر تعلیم رانا اسلم ساگر نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیٍں۔معروف شاعر مختار علی نے کہا کہ ہمارے دل کشمیری بھائیوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ اکبر بخاری نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں ہم ان کی اخلاقی’سیاسی اور سفارتی سطح پر امداد جاری رکھیں گے۔معروف تاریخ دان تاج محمد تاج نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ عظیم لوگ ہیں ہم انکی آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔اس سے قبل ملتان آرٹس کونسل کی زوار حسین آرٹ گیلری میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈاکٹر حمید رضا صدیقی’سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ اور ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے عامر شہزاد صدیقی’محمد مختار علی’فرح رحمان’یاسمین خان خاکوانی،میاں عاصم بپی،ظفر بابرانورلاامین خاکوانی، پروفیسر عنایت علی قر یشی، فرح رحمان،اور دیگر کے ساتھ کیا۔اس موقع پر طلبا’اساتذہ’اہل قلم اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔







































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 581
This Month : 12472
This Year : 60308
Total Visit : 165296
Hits Today : 1761
Total Hits : 830559
Who's Online : 7




















