کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے، اور اس کے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے: میاں امتیاز احمد شیخ
ملتان (صفدربخاری سے) نیشنل تاجر اتحاد کے چیئرمین میاں امتیاز احمد شیخ نے کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے، اور اس کے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے۔ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی ایک برحق اور جائز جدوجہد ہے، جس کی حمایت ہر پاکستانی کا قومی، اخلاقی اور سفارتی فرض ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں اور ان کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم، ماورائے عدالت قتل، خواتین کی بے حرمتی اور معصوم بچوں پر تشدد جیسے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کے زور پر کسی قوم کو غلام نہیں رکھا جا سکتا، اور کشمیری عوام نے ہر قربانی دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بھارت کے جبری قبضے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ شیخ امتیاز نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا فوری نوٹس لیں اور بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت دے۔ انہوں






































Visit Today : 259
Visit Yesterday : 581
This Month : 12491
This Year : 60327
Total Visit : 165315
Hits Today : 2111
Total Hits : 830908
Who's Online : 7




















