مظلوم کشمیریوں کی ازادی و خود مختاری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے: سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب
ملتان (صفدربخاری سے) سنی علماء کونسل ساؤتھ پنجاب کے صدر راؤ جاوید اقبال اورملک ر فیق ضلعی صدر نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی ازادی و خود مختاری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اج پانچ فروری کو سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی ایم ڈی اے چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی جائے گی جس میں ملتان و گردونواح سے ذمہ داران و کارکنان بھرپور تعداد میں شرکت کریں گے جبکہ 22 فروری کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں عظیم الشان دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی جس میں اہل سنت کے نامور علماء کرام مشائخ عظام سیاسی مذہبی سماجی اکابرین سمیت وکلاء طلبہ قراء شعراء کرام خطاب کریں گے اور یہ کانفرنس حقوق اہل سنت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سنی علماء کونسل دفاع صحابہ اور حقوق اہل سنت کے سلسلے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔







































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 581
This Month : 12472
This Year : 60308
Total Visit : 165296
Hits Today : 1759
Total Hits : 830556
Who's Online : 7




















