ملتان:  تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کہ مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی ازادی کے لیے نواسہ رسول حضرت امام حسین اور حضرت غازی عباس علمدار کے نقش قدم پر عمل پیرا ہو تو اسلام دشمن قوتوں کے گھناونے عزائم خاک میں مل جائیں گے اپ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید حسن عباس رضوی کے زیر اہتمام امام بارگاہ بابا تلوار شاہ پر نواسہ رسول حضرت امام حسین اور حضرت غازی عباس علمدار کے یوم ولادت باسعادت کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں عامر رضا جعفری،اصغر علی قریشی ہاشمی،غلام شبیر مغل،ظہور حسین،سید جواد حسین مشہدی،اظہر عباس جعفری،نزر عباس،فیاض خان،سید عاصم زیدی،عباس علی قریشی ہاشمی ودیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ترقی اور خوشحالی امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔