نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں شعبہ موسمیاتی تبدیلی، زمینی اور ماحولیاتی سائنسز کے بورڈ آف سٹڈیز کا انیسواں اجلاس
ملتان(صفدربخاری سے) نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں شعبہ موسمیاتی تبدیلی ، زمینی اور ماحولیاتی سائنسز کے بورڈ آف سٹڈیز کا انیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین شعبہ زمینی اور ماحولیاتی سائنسز ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق ، فیکلٹی ممبران ڈاکٹر باقر حسین ، ڈاکٹر وزیر احمد، ڈاکٹر عمار مطلوب، ڈاکٹر مقرب علی، ڈاکٹر محمد عمران ،ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈاکٹر محمد عابد، ڈاکٹر محمد وسیم، ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر عثمان جمشید اور دیگر ممبران بشمول آصف علی، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمینٹ، یونائیٹد ایگرو کیمکلز اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جام نیاز، چیئرمین شعبہ زمینی سائنسز، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان نے اجلا س میں شرکت کی۔ نظامت و معاونت کا فریضہ ڈاکٹر محمد عارف نے سرانجام دیاجنہوں نے گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ اور رواں اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ پوسٹ گریجویٹ طلبا اور طالبات کے تحقیقی مقالہ جات کے عنوانات اور سپروائزری کمیٹیوں کا جائزہ لیاگیا۔ جامع بحث اور سوال/جواب کے نتیجہ میں تمام عنوانات کی منظوری دی گئی۔فیکلٹی ممبران کو ہدایات جاری کی گئی کہ طلبہ کے موضوعات کے انتخاب میں عصر حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور معیار ی ریسرچ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے ۔ ماحولیاتی سائنسز میں ماسٹر اور موسمیاتی تبدیلی میں انڈر گریجویٹ پروگرامز کے اجراء کا اعادہ کیا گیا اور اس حوالے سے مزید عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا-ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی کارکردگی کی جانچ کے حوالے سے پینل کی تشکیل بھی زیرِ بحث لائی گئی۔ رواں سمسٹرمختص شدہ کورسز اور انٹرن شپ پر بھی گفتگو ہوئی۔







































Visit Today : 240
Visit Yesterday : 581
This Month : 12472
This Year : 60308
Total Visit : 165296
Hits Today : 1757
Total Hits : 830554
Who's Online : 7




















