سعودی اداکارہ اریج عبداللہ اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 28 December 2021 کو شائع کیا.
قاہرہ: سعودی عرب کی نوجوان اداکارہ اریج عبداللہ مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق 24 سال کی اریج عبداللہ کی لاش قاہرہ میں ان کے فلیٹ سے اتوارکوبرآمد ہوئی۔ لاش سے متعلق اطلاع اریج کی ملازمہ نے پولیس کودی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ اداکارہ کی لاش کے پوسٹمارم کے بعد ان کی موت کوطبعی قراردیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق اداکارہ کوسوتے میں دل کا دورہ پڑا اوروہ جانبر نہ ہوسکیں۔لاش کوسعودی عرب بھیجنے کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 55
Visit Yesterday : 497
This Month : 1088
This Year : 64807
Total Visit : 169795
Hits Today : 124
Total Hits : 882200
Who's Online : 5




















