ملتان (صفدربخاری سے) ایس پی چوک تا امپیریل چوک کینٹ نئی سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابرحسین نے کہا کینٹ کی تعمیر وترقی میری اولین ترجیح ہے کینٹ کے شہریوں کا دیرینہ مسلہ حل کردیا ہے کینٹ کی تعمیر وترقی کے لیے پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اور ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان باروزئی کے مشکورہیں ان کی خصوصی دلچسپی اور شفقت کی بدولت تعمیروترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے افتتاحی تقریب کے دوران ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا نے پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ، کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر اور ایم پی اے وسیم خان باروزئی کے ممنون و مشکور اور ترقیاتی اقدامات کاخیرمقدم کرتے ہیں،اس موقع پرسیٹھ زوہیر ،علی حیدر،طارق خان،وسیم بھٹی،محمدامیر،محمد جمیل موجود تھے۔