اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ساتھی اہلکار زخمی
www.bbcnewshd.com نے Monday، 27 December 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد:تھانہ کوہسار کے علاقے میں پولیس اہلکار اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔تھانہ کوہسار کی موبائل گاڑی معمول کی پٹرولنگ پر تھی کہ پیچھے بیٹھے کانسٹیبل نجم الحسن کی غفلت سے فائر ہونے پر ساتھی اہلکار حماد زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جس کا علاج معالجہ جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے ۔ انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 373
Visit Yesterday : 536
This Month : 909
This Year : 64628
Total Visit : 169616
Hits Today : 3891
Total Hits : 879603
Who's Online : 2




















