بہاولپور: ایل ایف اور کی لاٹھی لہرا کر پنجاب کو اقتدار کا مرکز اور بہاولپور کو اقلیت بنادیا۔تینوں اضلاع کی منیارٹیز کو احساس پروگرام میں شامل کر کے سکنی زرعی اراضی سمیت آٹا گھی چینی چائے اور دالیں کم قیمت پر فراہم کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے رہنماؤں قاری مونس بلوچ،مسز شمیم عباسی،ارشاد احمد شاد اور راؤ جاوید عثمانی نے منیارٹی ونگ کے مرکزی صدر بشپ بعیم عیسیٰ اور کرسچن برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کرسچن برادری نے پاکستان کے قیام اور استحکام کے ساتھ ساتھ صوبہ بحالی کے لئے بھی ان مٹ کردار ادا کیا۔ قاری مونس بلوچ،مسز شمیم عباسی اور ارشاد احمد شاد نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔