بہاولپور: صوبہ بہاولپور کی کوکھ میں خنجر گھونپنے والوں کا تعاقب لحد تک کریں گے۔16 17دسمبر کو دو لخت ہونا شہزادہ مامون الرشید عباسی کا قتل اور اے پی ایس جیسے سنگین سانحات کے زخم ہرگز مندمل نہیں ہوسکیں گے ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی رہنما قاری مونس بلوچ نے 16 اور 17 دسمبر کے شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا مغربی پاکستان اور صوبہ بہاولپور کو کمزور کرنے کے لئے سُقوطِ مشرقی پاکستان اور شہزادہ مامون الرشید عباسی کا سانحہ رونما ہوا۔جبکہ 17 دسمبر کو پشاور میں پھول کھلنے سے پہلے 150کلیوں کو مسل دیا۔قاری مونس بلوچ نے کہا سانحات کے کرداروں کے خلاف تا ابد تعاقب کرتے رہیں گے۔