اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 23 December 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے ایک بار پھر احتجاج شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال ان کے مطالبات منظور نہیں کیے گئے۔آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کرکے نیشنل پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔اساتذہ کی بہت بڑی تعداد ڈی چوک بھی پہنچ گئی۔ انہوں نے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین بیرئر اور خاردار تاریں ہٹاکر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پہنچ گئے۔احتجاج کی وجہ سے تمام ایف جی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ نے کہا کہ جب تک آرڈیننس کی شق 166 ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 437
Visit Yesterday : 536
This Month : 973
This Year : 64692
Total Visit : 169680
Hits Today : 5171
Total Hits : 880884
Who's Online : 6




















