بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا ایک اورچرچ پرحملہ
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 23 December 2021 کو شائع کیا.
نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اورچرچ پردھاوا بول دیا۔توڑپھوڑ کی اورچرچ میں موجود افراد کو قتل کی دھمکیاں دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں انتہاپسند ہندوؤں نے 160 سال پرانے سینٹ جوزف چرچ پرحملہ کردیا۔ توڑپھوڑ کی اورچرچ میں موجود افراد کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔انتہاپسندوں نے ہندوؤں کوزبردستی مسیحی بنائے جانے کا الزام لگا کرچرچ پرحملہ کیا۔ حملے کے وقت لوگ عبادت کے لئے چرچ میں جمع تھے۔کرناٹک میں انتہاپسند گرجا گھروں اورمسیحیوں کے اجتماعات کومسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ چند روزقبل کرناٹک کے شہرکولارمیں ہندوانتہاپسندوں نے مسیحیوں کی مقدس کتاب کونذرآتش کردیا تھا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 468
Visit Yesterday : 536
This Month : 1004
This Year : 64723
Total Visit : 169711
Hits Today : 6045
Total Hits : 881757
Who's Online : 4




















