متنازع سوشل میڈیا پوسٹ، کنگنا رانوٹ کی تھانے میں پیشی
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 23 December 2021 کو شائع کیا.
ممبئی: سوشل میڈیا پرکسانوں سے متعلق متنازع پوسٹ کے مقدمے میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رانوٹ ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رانوٹ ممبئی کے کھار تھانے میں پیش ہوئیں اوربیان ریکارڈ کرایا۔ پولیس نے کنگنا کوگزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن وہ تھانے نہیں گئی تھیں۔تھانے کے باہر کسانوں کے ممکنہ احتجاج کے باعث کنگنا سخت سیکورٹی میں تھانے آئیں۔ کنگنا نے مقدمہ ختم کرانے کے لئے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے۔کنگنا نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق متنازع پوسٹ کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف سکھوں کی ایک تنظیم کی درخواست پرکنگا کے خلاف سکھ برادری کے جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 489
Visit Yesterday : 536
This Month : 1025
This Year : 64744
Total Visit : 169732
Hits Today : 6309
Total Hits : 882021
Who's Online : 2




















