شاداب خان نے سرفراز احمد کو اپنا استاد قرار دیدیا
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 22 December 2021 کو شائع کیا.
کراچی: ’میرے کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہیں گے‘ شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر کو اپنا ’استاد‘ قرار دے دیا۔وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان اب بھی سرفراز احمد کو اپنا کپتان قرار دیتے ہیں، ٹویٹر پر سوال و جواب کے سیشن میں شاداب خان نے کہاکہ سرفراز احمد نے مجھے سکھایا کہ کیسے قیادت کی جاتی ہے، کیسے ٹیم کا خیال رکھا جاتا ہے، کیسے اپنے ملک اور اور ساتھیوں کیلیے لڑا جاتا ہے، میرے استاد ہمیشہ کپتان رہیں گے۔ایک اور سوال پر شاداب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 7 میں بھی ان کے پسندیدہ کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کیلیے موزوں ہیں تو انھوں نے کہا کہ ہاں وہ کپتانی کرسکتے ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 96
Visit Yesterday : 497
This Month : 1129
This Year : 64848
Total Visit : 169836
Hits Today : 270
Total Hits : 882346
Who's Online : 5




















