اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی کارکردگی کو دنیا کی کوئی طاقت سپورٹ نہیں کرسکتی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ نیب نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ مجھے بخار ہے، اپیلوں پر سماعت آئندہ کسی بھی تاریخ تک ملتوی کی جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔مریم نواز پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی وقت تھا جو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعاکرتاتھا آج التوا مانگ رہاہے۔