ممبئی: معروف بالی ووڈ ہدایت کار کبیر خان نے سلومیاں کے جھوٹ کی پول کھول دی۔چند روز قبل سلمان خان نے 2015 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا پارٹ 2 بنانے کا اعلان کرکے مداحوں کو سرپرائز کردیا تھا۔ تاہم فلم کے ہدایت کار کبیر خان کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔حال ہی میں فلم 83 کی پروموشن کے دوران جب کبیر خان سے ’’بجرنگی بھائی جان 2‘‘ بنائے جانے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں اس وقت صرف فلم 83 کے بارے میں بات کرنا چاہوں گا۔ جہاں تک رہی بات ’’بجرنگی بھائی جان 2‘‘ کی تو اس کا اعلان سلمان خان نے کیا تھا۔کبیر خان نے مزید کہا ابھی تک نہ تو اسکرپٹ لکھا گیا ہے اور نہ ہی فلم کے بارے میں کوئی آئیڈیا یا خیال پیش کیا گیا ہے۔ سچ پوچھیں تو ابھی فلم کے متعلق کچھ بھی نہیں ہے جس پر ہم بات کرسکیں۔